خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 23 کا نتیجہ کالعدم، دوبارہ پولنگ کا حکم

ویب ڈیسک  جمعـء 10 اگست 2018
پی کے23 سے پی ٹی آئی کے امیدوارشوکت یوسفزئی کامیاب قرار ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

پی کے23 سے پی ٹی آئی کے امیدوارشوکت یوسفزئی کامیاب قرار ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

شانگلہ: الیکشن کمیشن نے پی کے 23 شانگلہ کا انتخابی نتیجہ کالعدم قرار دے کر دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختون خوا کے حلقہ پی کے 23 شانگلہ میں دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا اور عام اتنخابات 2018 کی ووٹنگ کے بعد آنے والا انتخابی نتیجہ کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق  پی کے 23 میں خواتین کے 10 فیصد سےکم ووٹ کاسٹ کرنے پرانتخابات کالعدم قرار دیئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن حلقےمیں دوبارہ انتخابات کا شیڈول جلد جاری کرے گا، پی کے 23 سے پی ٹی آئی کے امیدوارشوکت یوسفزئی کامیاب قرار ہوئے تھے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 10 شانگلہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کی درخواست خارج کردی ہے اور اس حلقے سے  (ن) لیگ کے امیدوارعباد اللہ کامیاب قرار دے دیئے گئے ہیں۔ عباداللہ کے خلاف اے این پی کے امیدوار سدیدالرحمان نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔