سلمان خان اچھے دوست ہیں اور ان کے مشورے مشکلات سے بچاتے ہیں کترینہ کیف

زندگی میں ہمیشہ خوابوں کا پیچھا کرتے رہنا چاہئے اورجو لوگ خوابوں کا پیچھا کرتے ہیں وہ اپنی منزل ضرورپالیتے ہیں،کترینہ

زندگی میں ہمیشہ خوابوں کا پیچھا کرتے رہنا چایئے اورجو لوگ خوابوں کا پیچھا کرتے ہیں وہ ایک نہ ایک دن اپنی منزل ضرورپالیتے ہیں۔، کترینہ کیف۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ ہمیشہ اپنے خوابوں کا پیچھا کرتے رہنا چاہئے اور جو لوگ خوابوں کا پیچھا کرتے ہیں وہ ایک نہ ایک دن اپنی منزل ضرور پالیتے ہیں۔



بیوٹی کوئن کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ زندگی میں کسی چیز کا افسوس نہیں جو سوچا وہی کیا اور کامیابی حاصل کی، زندگی میں زیادہ تر درست فیصلے کئے جس کا صلہ آج مل رہا ہے، کترینہ کا سلمان خان کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ میرے اچھے دوست ہیں اور ان کے مشورے آج بھی فلم انڈسٹری میں انہیں بڑی مشکلات سے بچاتے ہیں۔


کترینہ کیف نے کہا کہ اس وقت وہ ''دھوم تھری'' میں عامر خان کو ٹف ٹائم دے رہی ہیں جس میں شائقین کو بھرپور ایکشن دیکھنے کو ملے گا جب کہ نئی فلم ''بینگ بینگ'' میں ہریتک روشن کے ساتھ جلوہ گر ہو رہی ہوں، فلموں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اب وہ ہر فلم سپر ہٹ دیں گی۔

Load Next Story