چین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 53 افراد ہلاک متعدد لاپتہ

محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ مزید ایک ہفتے تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

بارشوں کے باعث سڑکوں پر کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے امدادی کاموں میں بھی مشکلا ت کا سامنا ہے، ریسکیو حکام۔ فوٹو: اے ایف پی

چین میں طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے باعث ایک ہفتے کے دوران 53 افراد ہلاک جب کہ متعدد لاپتہ ہو گئے، طوفانی بارشوں سے ساڑھے چھ لاکھ سے زائد افراد متاثر جب کہ ڈھائی ہزار گھر منہدم ہو چکے ہیں۔



غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی چین ان دنوں شدید بارشوں اور سیلاب کی زد میں ہے، وسطی چین سمیت 10 صوبے بارش، سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے بری طرح متاثر ہوئے جب کہ تمام صوبوں میں گواندون صوبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا جس میں 22 افراد ہلاک اور 16 لاپتہ ہو گئے، سیلاب کے باعث مختلف علاقوں میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق بارشوں کے باعث سڑکوں پر کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے امدادی کاموں میں بھی مشکلا ت کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ مزید ایک ہفتے تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
Load Next Story