پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گہرے دوستانہ اور تاریخی تعلقات قائم ہیں نجم سیٹھی

برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور جمہوریت کے استحکام کا خواہاں ہے، ایڈم تھامسن


ویب ڈیسک May 18, 2013
پنجاب میں برطانیہ کے تعاون سے تعلیم، فنی تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں مشترکہ منصوبے کامیابی سے جاری ہیں، نجم سیٹھی فوٹو: فائل

CHENNAI: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گہرے دوستانہ اور تاریخی تعلقات قائم ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی سے برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور ڈیفڈ کے تعاون سے جاری منصوبوں پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گہرے دوستانہ اور تاریخی تعلقات قائم ہیں، برطانیہ پاکستان کا اہم تجارتی پارٹنر ہے، تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری میں برطانیہ کا تعاون لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں برطانیہ کے تعاون سے تعلیم، فنی تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں مشترکہ منصوبے کامیابی سے جاری ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعاون فروغ پا رہا ہے، برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور جمہوریت کے استحکام کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں برطانیہ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں