- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
ہیرا چرا کر لیجانے والی چیونٹی کی ویڈیو وائرل
جیولری کی دکان سے ہیرا چوری کرنے والی چیونٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔
یوٹیوب پر حال ہی میں اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زیورات کی دکان میں ایک چیونٹی، ہیرے کا چھوٹا سا ٹکڑا اٹھائے ہوئے جارہی ہے۔ دکان دار نے اس دلچسپ منظر کو موبائل کیمرے میں محفوظ کرلیا جسے بعدازاں سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا جو وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے گھر کی محافظ ’ خود کش چیونٹی ‘
ویسے تو چیونٹیاں انسانوں کو نقصان نہیں پہنچاتیں تاہم یہ آپ کی کوئی قیمتی چیز کہیں بھی لے جاسکتی ہیں جیسا کہ اس ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیونٹی خود سے وزنی ہیرا اٹھائے نکل پڑی۔ البتہ، چیونٹیاں چور نہیں ہوتیں اس لیے اندازہ یہی ہے کہ اس چیونٹی نے ہیرے کے چھوٹے سے ٹکڑے کو شکر کا ٹکڑا سمجھ کر اٹھا لیا ہوگا۔
دنیا بھر میں چیونٹیوں کی 1200 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں جبکہ ایک عام چیونٹی بھی خود سے 20 گنا وزنی بوجھ اٹھا سکتی ہے؛ اور چیونٹیوں کی بعض اقسام اتنی سخت جان بھی ہیں کہ وہ اپنے وزن کے مقابلے میں 100 گنا زیادہ بوجھ تک اٹھا کر مزے سے دوڑ لگا سکتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔