کیریبیئن لیگ میں شعیب ملک کی ٹیم فتحیاب، گیل کے 86 رنز رائیگاں

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 11 اگست 2018
گیانا نے ہدف 16.3 اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ فوٹو: فائل

گیانا نے ہدف 16.3 اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ فوٹو: فائل

سینٹ کٹس:  کیریبیئن پریمیئر لیگ میں کرس گیل کی طوفانی اننگز کے باوجود بھی سینٹ کٹس اینڈ نیواس پیٹریاٹس کو شکست ہو گئی۔

گیانا ایمیزون واریئرز نے لیگ کا دوسرا میچ 6 وکٹ سے جیتا، ناکام سائیڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر146رنز بنائے، اوپنر کرس گیل نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 گیندوں پر 86رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگز میں 7 چوکے اور5 چھکے شامل رہے، ٹام کوپر اور بین کٹنگ15،15رنز بناکر نمایاں رہے، کیموپال نے 16رنز دے کر2 وکٹیں لیں۔

گیانا نے ہدف 16.3 اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا، شیمرون ہٹمائر 79 اور کرس گرین 25 پر ناٹ آؤٹ رہے،کپتان شعیب ملک 14 اور جیسن محمد 16 رنز بناکر پویلین واپس گئے، شیلڈون کوٹریل اور سندیپ لیامچین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔