- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
کامران اکمل کیلیے بہترین وکٹ کیپرکا ایوارڈ مذاق بن گیا
لاہور: کامران اکمل کیلیے بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ مذاق بن گیا۔
کامران اکمل اپنے کیریئر کے دوران کئی حیران کن کیچز ڈراپ کرنے کے حوالے سے خاص شہرت رکھتے ہیں،اپریل 2017میں پاکستان کی طرف سے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والے کرکٹر کی مصروفیات میں ڈومیسٹک اور پی ایس ایل کے مقابلے شامل ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کے ڈراپ کیچز کی کئی ویڈیوز انٹرنیٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں،کراچی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل فائنل میں انھوں نے ایک ایسا کیچ چھوڑا کہ پشاور زلمی ٹیم ٹائٹل سے ہی ہاتھ دھوبیٹھی، اسلام آباد یونائیٹڈ کو 33گیندوں پر 30رنز درکار تھے کہ کامران اکمل نے آصف علی کو نئی زندگی دے کر جیتی بازی ہار میں پلٹ دی،یاد رہے کہ پی ایس ایل کو بھی پاکستان کا ڈومیسٹک ایونٹ ہی شمار کیا جاتا ہے۔
اس کارکردگی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کامران اکمل کو ڈومیسٹک کرکٹ کا بہترین وکٹ کیپر قرار دیتے ہوئے ان کی غیر حاضری میں امام الحق کو ایوارڈ وصول کرنے کیلیے بلایا گیا تو سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جانے لگا،ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ غیر سنجیدہ فیصلہ ہے،مجھے لگتا ہے کہ غلطی سے ایسا ہوگیا۔
ایک صارف نے کہا کہ کامران اکمل کو بہترین وکٹ کیپر قرار دینے سے ڈومیسٹک کرکٹ میں کیپنگ کے معیار کی قلعی کھل گئی،چند شائقین کا کہنا تھا کہ شاید ایوارڈ کا فیصلہ کرنے والوں کو یو ٹیوب پر وکٹ کیپر کے سینکڑوں ڈراپ کیچز دیکھنے کا موقع نہیں ملا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔