ہاتھ سے ’’چھکا‘‘ لگانے والے اکاؤنٹنٹ بولر کی بیٹسمین سے معذرت

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 11 اگست 2018
اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی حرکت پر ڈیکلین 9میچز کی پابندی کا شکار ہوئے ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی حرکت پر ڈیکلین 9میچز کی پابندی کا شکار ہوئے ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 لندن: انگلش کلب کرکٹ میں حریف بیٹسمین کو سنچری سے محروم رکھنے کیلیے گیند از خود باؤنڈری پار پھینکنے والے بولر ڈیکلین ریڈووڈ نے معذرت کرلی۔

پارنیل کلب کیخلاف مائن ہیڈ سی سی نے جب ہدف حاصل کیا تو بیٹسمین جے ڈیرل 98 پر ناٹ آؤٹ تھے،اس صورتحال پر پیشے کے اعتبار سے اکاؤنٹنٹ ڈیکلین نے کہا کہ مجھے قطعی علم نہیں تھا کہ حریف بیٹسمین سنچری بنانے کے قریب ہے، میں اس پر ان سے معذرت خواہ ہوں۔

واضح رہے کہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی حرکت پر ڈیکلین 9میچز کی پابندی کا شکار ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔