بابر اعوان کو سینیٹ کا رکن پھر وزیر قانون بنانے کا امکان

خبر ایجنسی  ہفتہ 11 اگست 2018
بابراعوان کے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد انھیں وفاقی وزیر قانون نامزدکیے جانے کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

بابراعوان کے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد انھیں وفاقی وزیر قانون نامزدکیے جانے کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: تحریک انصاف کی جانب سے چوہدری سرور کو گورنر پنجاب نامزد کیے جانے کے بعد بابراعوان کو سینیٹر منتخب کرایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے چوہدری سرور کو گورنر پنجاب نامزدکردیا ہے جس کے بعدتحریک انصاف کی جانب سے چوہدری سرورکی سینیٹ کی خالی نشست پر بابراعوان پی ٹی آئی کے امیدوارہوں گے۔

بابر اعوان کو سینیٹرمنتخب کرانے کے بعد وفاقی وزیرقانون بنائے جانے کا امکان ہے کیونکہ بابراعوان پیپلزپارٹی کے دور میں وفاقی وزیرقانون کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور اس سے پہلے بھی وہ وفاقی وزیرقانون رہ چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔