متوقع وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کو چیئرپرسن گرلز گائیڈ نامزد کیے جانے کا امکان

ذوالفقار بیگ  ہفتہ 11 اگست 2018
چیئرپرسن کا عہدہ صرف اعزازی ہوتا ہے اوریہ صرف وزیراعظم کی اہلیہ کوایوارڈ کیا جاتا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

چیئرپرسن کا عہدہ صرف اعزازی ہوتا ہے اوریہ صرف وزیراعظم کی اہلیہ کوایوارڈ کیا جاتا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 اسلام آباد: متوقع وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوپاکستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن نامزد کیے جانے کاامکان ہے۔

باخبر ذرائع سے معلوم ہواہے کہ ایسوسی ایشن کے آئین کے مطابق وزیراعظم کی اہلیہ ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن کے عہدے پرفائزہوسکتی ہیں۔ بشریٰ بی بی کوگرلزگائیڈایسوسی ایشن کے حلف سے قبل ایسوسی کیساتھ منسلک صوبائی ایسوسی ایشن سے بھی اعتمادکاووٹ لینالازم ہوگا۔

گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی کمشنروسینیٹرنزہت صادق نے کہا ہے کہ ملک کا جو بھی وزیراعظم بنے،ہم اسکوخوش آمدید کہیں گے۔

ایکسپریس سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ نومبرمیں پاکستان گرلزگائیڈایسوسی ایشن کے انتخابات ہونگے،انتخابات میں وفاق سمیت  صوبائی ایسوسی ایشنزکی خواتین ممبران شرکت کرینگی اور رواںبرس اورآئندہ برس کے بنائے جانیوالے پروگرامزکی منظوری دیں گی۔ چیئرپرسن کا عہدہ صرف اعزازی ہوتا ہے اوریہ صرف وزیراعظم کی اہلیہ کوایوارڈ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی کوہم کھلے دل کیساتھ ویلکم کریں گے اور اپنی تجاویز پیش کریں گے۔

یادرہے کہ اس وقت سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نوازپاکستان گرلزگائیڈ ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن ہیں اورنومبرکے بعد نئی چیئرپرسن کاانتخاب عمل میں لایا جائیگا۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔