شام میں بمباری سے 30 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

خبر ایجنسی  ہفتہ 11 اگست 2018
صدر بشارالاسد کی حامی فوج کی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے 16 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ فوٹو:فائل

صدر بشارالاسد کی حامی فوج کی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے 16 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ فوٹو:فائل

بیروت:  شام کے شمالی علاقے میں شدید بمباری سے 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ادلب میں باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس کے علاوہ شام کے صوبے حلب میں بھی صدر بشارالاسد کی حامی فوج کی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے 16 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔