اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید، 307 زخمی

خبر ایجنسی  ہفتہ 11 اگست 2018
اسرائیلی ٹینک نے حماس کی 2 پوسٹوں پر بھی بمباری کی۔ فوٹو: رائٹرز

اسرائیلی ٹینک نے حماس کی 2 پوسٹوں پر بھی بمباری کی۔ فوٹو: رائٹرز

 غزہ:  غزہ سرحد پر مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید اور 307 زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی حملے میں شہادتوں اور زخمیوں کی تصدیق کردی ہے۔ غزہ سرحد پر ہزاروں فلسطینی مظاہرین نے اپنی زمین پر اسرائیلی قبضے کیخلاف مظاہرہ کیا۔ فلسطینی نوجوانوں نے صہیونی اہلکاروں پر پتھرائو بھی کیا۔ اسرائیلی ٹینک نے حماس کی 2 پوسٹوں پر بھی بمباری کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔