کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 50 کروڑ کی منشیات پکڑ لی

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 11 اگست 2018
قبضے میں لی گئی منشیات میں 60کلو افیون، 4 کلو کرسٹل اور 2کلو ہیروئن شامل۔ فوٹو : فائل

قبضے میں لی گئی منشیات میں 60کلو افیون، 4 کلو کرسٹل اور 2کلو ہیروئن شامل۔ فوٹو : فائل

 کراچی:  کوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بھاری مقدار قبضے میں لے لی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمدشدہ منشیات کی قیمت 50 کروڑ سے زائد ہے۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق خفیہ اطلاع پر اوتھل ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر ایک مشکو ک ٹرک کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس پر لدے ہوئے پیاز اور آلو اور خفیہ خانو ں میں مہارت سے چھپائی گئی منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق کارروائی کے دوران قبضے میں لی گئی منشیات میں 60 کلو افیون، 4کلوکرسٹل ،2کلو ہیروئن اور ساڑھے 9کلو چرس شامل ہے۔ برآمد شدہ منشیات اور ٹرک کو تحویل میں لے لیاگیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت 50 کروڑ 30 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔ منشیات کی بھاری کھیپ بلوچستان سے کراچی لائی جارہی تھی۔ منشیات کی اسمگلنگ کے حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔