پی ٹی آئی کا نجم سیٹھی کے خلاف نیب کو خط

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 11 اگست 2018
چیئرمین پی سی بی پی ایس ایل آڈٹ رپورٹ منظرعام پرنہیں آنے دے رہے، رہنما تحریک انصاف۔ فوٹو: فائل

چیئرمین پی سی بی پی ایس ایل آڈٹ رپورٹ منظرعام پرنہیں آنے دے رہے، رہنما تحریک انصاف۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  تحریک انصاف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کیخلاف تحقیقات کیلیے قومی احتساب بیورو (نیب) کو خط لکھ دیا۔

تحریک انصاف کے رہنماجاوید بدرکی طرف سے نیب کو لکھے گئے خط میں نیب سے چیئرمین پی سی بی کیخلاف تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ چیئرمین پی سی بی نے پی ایس ایل میں بے پناہ کرپشن کی یہی وجہ ہے کہ وہ پی ایس ایل آڈٹ رپورٹ منظرعام پرنہیں آنے دے رہے۔

خط میں کہاگیا کہ نیب سے درخواست ہے کہ پی ایس ایل کا سارا فنانشل ریکارڈفوری قبضے میں لیاجائے۔ خط کے مطابق نیب اگر چیئرمین پی سی بی کیخلاف انکوائری کرے توبڑی کرپشن سامنے آئے گی۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔