گلگت بلتستان میں پولیس چوکی پرفائرنگ؛ 3 پولیس اہلکارشہید

ویب ڈیسک  ہفتہ 11 اگست 2018
تینوں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ فوٹو : فائل

تینوں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ فوٹو : فائل

گلگت بلتستان: کارگاں پولیس چوکی پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید جب کہ 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گلگت بلتستان میں کارگاہ پولیس چوکی پرنامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 اہلکارزخمی جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

زخمی اہلکاروں کو فوری طورپرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کیا گیا جہاں تینوں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔