جاپان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 9  افراد ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 11 اگست 2018
ہیلی کاپٹر کا ملبہ گھنے جنگلات کی پہاڑی پر ملا ہے۔ فوٹو : انٹرنیٹ

ہیلی کاپٹر کا ملبہ گھنے جنگلات کی پہاڑی پر ملا ہے۔ فوٹو : انٹرنیٹ

ٹوکیو: جاپان میں ایک امدادی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ریسکیو ادارے کا ہیلی کاپٹر تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں موجود 9 ریسکیو اہلکار ہلاک ہو گئے جن میں ڈیزازٹر منیجمنٹ اور فائر بریگیڈ کے اہلکار شامل ہیں۔ ہیلی کاپٹر کا ملبہ وسطی جاپان کے جنگلاتی علاقے کے پہاڑ پر درختوں کے درمیان پایا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزازٹر منیجمنٹ کے ہیلی کاپٹر Bell 412 نے پہاڑی علاقے کے بلند ترین اور دشوار گزار مقامات تک پہنچنے کے لیے دستیاب پگڈنڈیوں کا جائزہ لینے کے لیے پرواز بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول روم سے رابطہ منتقع ہو گیا تھا۔

رواں برس جاپان میں ہیلی کاپٹر حادثے کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ قبل ازیں ماہ فروری میں وسطی جاپان کے علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر پرواز کے سات منٹ بعد ہی ایک گھر پر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔