- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
حکومت ملنے سے پہلے ہی عمران خان کے یوٹرن شروع ہوگئے، ترجمان پیپلز پارٹی
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ابھی توحکومت ملی ہی نہیں اورعمران خان کے یوٹرن شروع ہوگئے۔
میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ابھی حکومت ملی نہیں اور عمران خان کے یوٹرن شروع ہوگئے، پی ٹی آئی نے پہلے کہا قرضہ نہیں لیں گے اب کہتے ہیں آئی ایم ایف کے قرضے کے سوا کوئی چارہ نہیں، انہوں نے حکومت ملنے سے پہلے ہی نجکاری کے لیے قومی اداروں پر نظریں گاڑ دی ہیں، پیپلز پارٹی اور قوم کسی ادارے کی نجکاری نہیں ہونے دے گی۔
ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا ہمیں پتا ہے کہ عمران خان اور ان کے متوقع وزیرخزانہ کس کے نمائندے ہیں، جو کام نواز شریف اور اسحاق ڈار نہ کر سکے وہ عمران خان اور اسد عمر کریں گے، مقبول نعرے اور سو دن کا پلان صرف ووٹ حاصل کرنے کے لیے تھا، قوم دیکھے گی پی ٹی آئی کا 100 دن کا پلان سو یوٹرن سے زیادہ کچھ نہیں نکلنا، یہ کیسے لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ قوم سے 100 دن کے پلان کے وعدے پر اب عمل نہیں ہو سکے گا۔
مولابخش چانڈیو نے کہا پاکستان تحریک انصاف نے ایم کیوایم کو قاتل کہا اور اب کہتے ہیں ایم کیو ایم ضرورت ہے، پرویز الہیٰ کو سب سے بڑا ڈاکو اور چور کہا اب اسے اسپیکر پنجاب بنا رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ان کو موقع ملے اور یہ کام کریں، تاکہ قوم خود ان کی ادائیں دیکھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔