لاہور میں 5 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان نے گرفتاری دے دی

ویب ڈیسک  ہفتہ 11 اگست 2018
گرفتاری دینے والے ملزمان میں افتخار، وقار،قدیر، ذوالفقار اور اشرف شامل ہیں، پولیس : فوٹو:فائل

گرفتاری دینے والے ملزمان میں افتخار، وقار،قدیر، ذوالفقار اور اشرف شامل ہیں، پولیس : فوٹو:فائل

لاہور: تھانہ برکی کی حدود میں دوسگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان نے پولیس کو گرفتاری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  منگل کے روز لاہورمیں تھانہ برکی کی حدود پھولروان گاؤں میں 5 افراد کو ذاتی رنجش کی بنیاد پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ پولیس کی جانب سے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: لاہورمیں دوگروپوں کے تصادم میں 5 افراد قتل

پولیس کے مطابق پھولروان واقعے میں ملوث 9 ملزمان میں سے 5 افراد نے گرفتاری دے دی ہے جب کہ ان کے 4 ساتھی تاحال مفرور ہیں۔ ملزمان نے ڈی جی انوسٹی گیشن چوہدری خرم علی کے سامنے مشروط گرفتاری پیش کی کہ انہیں پولیس مقابلے میں مارا نہیں جائے گا۔ گرفتاری دینے والے ملزمان میں افتخار، وقار،قدیر، ذوالفقار اور اشرف شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔