پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو طلب

ویب ڈیسک  ہفتہ 11 اگست 2018
حلف برداری کے بعد اسپیکر، ڈپٹی اسپیکراوروزیراعلی پنجاب کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا: فوٹو: فائل

حلف برداری کے بعد اسپیکر، ڈپٹی اسپیکراوروزیراعلی پنجاب کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا: فوٹو: فائل

 لاہور: گورنرپنجاب رفیق رجوانہ نے 15 اگست کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ قانون نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کو بھجوائی تھی جو انہوں نے منظورکرلی ہے۔ جس کے نتیجے میں صوبائی اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو طلب کرلیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔ اراکین اسمبلی کی حلف برداری کے بعد اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلی پنجاب کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

گزشتہ روز نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے بھی صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج  درانی کو ارسال کی ہے جس میں اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔