(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا اجلاس، وفاق و پنجاب میں مشترکہ حکمت عملی پر غور

ویب ڈیسک  ہفتہ 11 اگست 2018
لیگی وفد کی قیادت شہباز شریف جبکہ پی پی پی وفد کی سربراہی یوسف رضا گیلانی نے کی فوٹو:ٹوئٹر

لیگی وفد کی قیادت شہباز شریف جبکہ پی پی پی وفد کی سربراہی یوسف رضا گیلانی نے کی فوٹو:ٹوئٹر

 لاہور: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی و صوبائی اسمبلی میں مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے لیے اجلاس ہوا جس میں مرکز اور پنجاب میں حکومت بنانے کی کوششوں کے لیے مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مشترکہ حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا جبکہ اسپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیگی وفد کی قیادت شہباز شریف جبکہ پیپلز پارٹی وفد کی قیادت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کی۔ ملاقات میں خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور خورشید شاہ نے بھی شرکت کی۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔