وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا، تیاریاں مکمل

ویب ڈیسک  ہفتہ 11 اگست 2018
وزارتِ عظمیٰ کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور صدرمسلم لیگ (ن) شہباز شریف میدان میں ہیں، فوٹو:فائل

وزارتِ عظمیٰ کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور صدرمسلم لیگ (ن) شہباز شریف میدان میں ہیں، فوٹو:فائل

 اسلام آباد: پاکستان کے انیسویں وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا، وزارت عظمیٰ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شہباز شریف میدان میں ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے انیسویں وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا، صدر مملکت ممنون حسین  نئے وزیراعظم سے 18 اگست کو حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں سجے گی۔  وزارتِ عظمیٰ کے لیے اکثریتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شہباز شریف میدان میں ہیں۔

دوسری جانب پندرہویں قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اجلاس 13 اگست کی صبح 10 بجے ہوگا جس میں نو منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔  اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا اجلاس 15 اگست کو ہوگا۔ 14 اگست کو اسپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے، 15 اگست کو اسپیکر کے لئے الیکشن ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔