ایکسپریس میڈیا گروپ اور انڈس اسپتال کے زیرِاہتمام بلڈ کیمپ

حافظ خرم رشید  ہفتہ 11 اگست 2018
 ادارے سے تعلق رکھنے والے درجنوں ملازمین نے خون کے عطیات دئیے۔ :فوٹو:احمدسلیم

ادارے سے تعلق رکھنے والے درجنوں ملازمین نے خون کے عطیات دئیے۔ :فوٹو:احمدسلیم

کراچی: ایکسپریس میڈیا گروپ اور انڈس اسپتال کے مشترکہ تعاون سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے بلڈ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور انڈس اسپتال کے زیر اہتمام ایکسپریس آفس میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ادارے سے تعلق رکھنے والے درجنوں ملازمین نے خون کے عطیات دئیے۔ خون کے عطیات دینے والوں میں خواتین کی تعداد بھی قابلِ زکر تھی۔

بلڈ کیمپ کے انعقاد کا مقصد تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ان غریب و معصوم بچوں کے لیے خون کا اہتمام کرنا تھا جن کے ورثاء ان کا علاج کرانے سے قاصر اور پریشان ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ ہر سال 5 ہزار کے قریب بچوں میں تھیلیسیمیا کی تشخیص ہوتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔