فلم ’ تخت ‘ میں رنویر، کرینہ اور انیل کپور ایک ساتھ

ویب ڈیسک  ہفتہ 11 اگست 2018
فلم میں  انیل کپور مغل بادشاہ شاہ جہاں کا کردار ادا کر ، رہے ہیں ،فوٹو:فائل

فلم میں انیل کپور مغل بادشاہ شاہ جہاں کا کردار ادا کر ، رہے ہیں ،فوٹو:فائل

 ممبئی: معروف ہدایتکار اور فلم ساز کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ میں رنویر، کرینہ اورانیل کپورمرکزی کردار ادا کریں گے۔

فلم ’تخت‘ کے ہدایتکار کرن جوہر نے فلم کے کرداروں سے متعلق پردہ اُٹھاتے ہوئے بتایا کہ اس فلم کی کہانی دو جنگجو بھائیوں اورنگزیب اور دارا شیکوہ کے گرد گھومتی ہے جوکہ شاہ جہاں کے بیٹے ہیں جس میں رنویر سنگھ اورنگزیب اور وکی کوشل دارا شیکوہ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

کرن جوہر نے بتایا کہ کرینہ کپور اس فلم میں رنبیر سنگھ کی بہن جہانارا کے کردار میں نظر آئیں گی جوکہ مغل سلطنت کی پہلی خاتون اول ہیں جب کہ انیل کپور شاہ جہاں کا کردار ادا کر رہے ہیں جوکہ مغلیہ دور حکومت میں سب سے زیادہ قابل اعتماد شخص تصور کیا جاتا تھا جسے اُن ہی کا بیٹا اورنگزیب تختہ دار کی جنگ میں قید کردیتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ کا پوسٹر جاری

ہدایتکار نے بتایا کہ فلم کی کہانی مغلیہ دور کے کبھی خوشی کبھی غم کی طرح ہے لیکن اس فلم میں دھوکہ اور مغلیہ دور کی فوجی سیاست کو دکھانے کی کوشش کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔