چوری کے خلاف فتویٰ دینے والی مساجد کو مفت بجلی ملے گی

خبر ایجنسی  اتوار 12 اگست 2018
فتویٰ میں شریعت کی رو سے بجلی چوری کے روزمرہ زندگی پر پڑنے والے منفی اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

فتویٰ میں شریعت کی رو سے بجلی چوری کے روزمرہ زندگی پر پڑنے والے منفی اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی ذیلی کمیٹی نے بجلی چوری روکنے کیلیے انوکھی تجویز پیش کر دی۔

ذیلی کمیٹی کی جانب سے تیارکردہ سفارشات کے مطابق جو مساجد بجلی چوری کرنے کے خلاف فتویٰ جاری کریں گی انھیں ماہانہ 400 یونٹس مفت فراہم کیے جائیں گے، سفارشات کی دستاویزکہا گیا کہ فتویٰ میں شریعت کی رو سے بجلی چوری کے روزمرہ زندگی پر پڑنے والے منفی اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔

ذیلی کمیٹی نے کہا کہ وزارت توانائی کی ہدایت کے مطابق80 فیصد سے زائد نقصانات والے فیڈرز پر زیرو لوڈشیڈنگ کے باعث پیپکوکو گزشتہ چھ ماہ میں 40 ارب کانقصان ہواجو کہ قابل قبول نہیں۔

 



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔