ضمنی الیکشن، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 12 اگست 2018
مستقل بنیادوں پر اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت دینے کافیصلہ تجربے کے بعد ہوگا، الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

مستقل بنیادوں پر اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت دینے کافیصلہ تجربے کے بعد ہوگا، الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی طرف سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوضمنی اانتخابات میں ووٹ ڈالنے کی سہولت دیے جانے کاامکان ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اکتوبرمیں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا ،اکتوبر میں25سے زائد حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ تارکین وطن انتخابات سے پہلے ویب سائٹ پرخودکو رجسٹرڈ کرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق 70 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کوووٹ رجسٹرڈکرانے کی سہولت ہوگی۔ووٹ کی سہولت کا مقصد اوورسیز ووٹنگ کاتجربہ کرناہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مستقل بنیادوں پر اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت دینے کافیصلہ تجربے کے بعد ہوگا۔

 



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔