رزاق داؤد کو حکومت میں شمولیت کی دعوت

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 12 اگست 2018
عبدالرزاق داؤد کو وزیر اعظم عمران خان کا مشیر مقرر کیا جائیگا، تحریک انصاف کا اعلامیہ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

عبدالرزاق داؤد کو وزیر اعظم عمران خان کا مشیر مقرر کیا جائیگا، تحریک انصاف کا اعلامیہ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: ممتاز ماہر اقتصادیات عبدالرزاق داؤد کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی گئی ہے۔ 

تحریک انصاف کی حکومت میں ماہرین کی شمولیت کی تیاریاں شروع کر دی گئی جب کہ ممتاز ماہر اقتصادیات عبدالرزاق داؤد کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی گئی ہے۔

تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق عبدالرزاق داؤد کو وزیر اعظم عمران خان کا مشیر مقرر کیا جائیگا۔ عبدالزراق داؤد صنعت، سرمایہ کاری، ٹیکسٹائل اور تجارتی امور پر وزیر اعظم کو مشورہ دیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔