پولیس نے اغوا کا ڈرامہ رچانے والے نوجوان کو بازیاب کر کے 2 دوستوں کو گرفتار کر لیا

اسٹاف رپورٹر  اتوار 12 اگست 2018
اپنے دوستوں کیساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ رچایا تھا، مغوی احسن عارف۔ فوٹو:فائل

اپنے دوستوں کیساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ رچایا تھا، مغوی احسن عارف۔ فوٹو:فائل

کراچی: پولیس نے اغوا کا ڈرامہ رچانے والے نوجوان کو بازیاب کر کے 2 دوستوں کو گرفتار کر لیا۔

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گلستان جوہر سے مغوی 18 سالہ احسن عارف کو بازیاب کر کے 2 ملزمان حارث اور اسامہ کو گرفتار کر کے تاوان کی رقم 5 لاکھ روپے برآمد کرلیے۔

مغوی کے والد عارف بھٹی نے گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا کہ اس کے بیٹے کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کیا ہے اور اس کی رہائی کے عوض 5 لاکھ روپے تاوان مانگ رہے ہیں اغوا کی واردات کا ڈراپ سین اس وقت ہوا جبکہ مغوی احسن عارف نے بتایا کہ اس نے اپنے دوستوں کیساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ رچایا تھا۔

مغوی نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا وہ کچھ بڑا کرنا چاہتا تھا جبکہ اسے ایک کیمرہ بھی پسند آیا تھا جسے وہ خریدنا چاہتا تھا جس کیلیے یہ سب کچھ ڈرامہ رچایا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔