کیریبیئن لیگ؛ شاہ رخ کا اسٹیڈیم میں چیئرلیڈرز کے ساتھ ڈانس

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 12 اگست 2018
بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اسٹیڈیم میں اپنی ٹیم کے نغمے پر چیئرلیڈرز کے ساتھ ڈانس کیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اسٹیڈیم میں اپنی ٹیم کے نغمے پر چیئرلیڈرز کے ساتھ ڈانس کیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پورٹ آف اسپین: کیریبیئن لیگ میں شاہ رخ نے اسٹیڈیم میں چیئرلیڈرز کے ساتھ ڈانس کیا۔ 

کیریبیئن پریمیئر لیگ فرنچائز ٹرائنباگو نائٹ رائیڈرز کے مالک اور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اسٹیڈیم میں اپنی ٹیم کے نغمے پر چیئرلیڈرز کے ساتھ ڈانس کیا۔

اس موقع پر ڈیوائن براوو نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا، براوو نے ہی ٹویٹر  پر کہا کہ میں نے ٹی کے آر کا آفیشل نغمہ لانچ کیا، یہ میں نے اور جوجو نے مل کر لکھا ہے، میں شاہ رخ خان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے اس گانے پر پرفارم کیا، یہ میرے لیے ایک خواب کے سچ ہونے جیسا تھا۔

 



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔