ناروے کے 17 سالہ جیکب نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 12 اگست 2018
جیکب انگیبریسٹن نئی صدی میں پیدا ہونے والے پہلے چیمپئن بھی شمار ہوئے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

جیکب انگیبریسٹن نئی صدی میں پیدا ہونے والے پہلے چیمپئن بھی شمار ہوئے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

برلن: یورپیئن ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے 1500 میٹر ریس ایونٹ میں 17 سالہ ناروے کے جیکب انگیبریسٹن نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی۔

جیکب انگیبریسٹن نے مقررہ فاصلہ 3 منٹ 38.10 سیکنڈ میں طے کرکے نوعمر فاتح بننے کا اعزاز پایا، وہ نئی صدی میں پیدا ہونے والے پہلے چیمپئن بھی شمار ہوئے، ایونٹ میں ان کے دیگر دو سگے بھائی بھی شریک ہوئے تاہم ان کے بڑے بھائی ہینرک نے چوتھی پوزیشن پر اختتام کیا جبکہ 2016 کے فاتح فلپ نے اس بار 12ویں پوزیشن پائی، جیکب کی عمر 17 برس 324 یوم ہے۔

دوسری جانب 400 میٹر ریس میں بیلجیئم کے سدابہار 30 سالہ جڑواں بھائیوں کیون اور جوناتھن بورلی نے بالترتیب سلور اور برانز میڈل پایا، انگلینڈ کے میتھیو ہیڈسن اسمتھ نے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔