سارو گنگولی کے صدر بھارتی بورڈ بننے کا امکان

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 12 اگست 2018
گنگولی اس وقت کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے سربراہ ہیں۔ فوٹو فائل

گنگولی اس وقت کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے سربراہ ہیں۔ فوٹو فائل

دبئی: سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کے بی سی سی آئی کا صدر بننے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے لودھا کمیشن کی زیادہ تر سفارشات پر مبنی بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کی منظوری کے بعد جلد ہی انتخابات کی امید ہے، گنگولی اس وقت کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے سربراہ ہیں، جس کی وجہ سے انھیں انتظامی تجربہ بھی حاصل ہوچکا، اس لیے توقع کی جارہی ہے کہ بھارتی کرکٹ کی ٹاپ پوسٹ کیلیے وہ میدان میں اترسکتے ہیں۔

 



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔