3 ہزار رنز اور 500 انٹرنیشنل وکٹیں؛ ایشون چوتھے بھارتی کرکٹر بن گئے

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 12 اگست 2018
ایشون اب تک مجموعی طور پر60 ٹیسٹ، 111 ون ڈے اور 46 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔ فوٹو : فائل

ایشون اب تک مجموعی طور پر60 ٹیسٹ، 111 ون ڈے اور 46 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔ فوٹو : فائل

لندن: بھارتی اسٹارر روی چندرن ایشون نے الیٹ آل رائونڈرز کلب میں کپیل دیو کو جوائن کرلیا، وہ 3 ہزار سے زائد رنز بنانے اور 500 سے زائد انٹرنیشنل وکٹیں لینے والے بھارت کے چوتھے کرکٹر بن گئے ہیں۔ 

انگلینڈ سے جاری دوسرے ٹیسٹ میں جمعے کے روز ایشون نے 29 رنز بناکر اس کلب کو جوائن کیا تھا، انھوں نے یہ اعزاز اپنے 217 ویں انٹرنیشنل میچ میں حاصل کیا، وہ اب تک مجموعی طور پر60 ٹیسٹ، 111 ون ڈے اور 46 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔