- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
کامیاب زندگی گزارنے والے مشعل راہ بن جاتے ہیں، سارہ لورین
لاہور: اداکارہ و ماڈل سارہ لورین نے کہا ہے کہ کامیابی ہمیشہ انہی لوگوں کے قدم چومتی ہے جواپنی منزل کوپانے کی دھن میں سواررہتے ہیں، وہ ہر طرح کی مصیبتوں اور پریشانیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک نہ ایک دن اپنی منزل تک پہنچ ہی جاتے ہیں۔
سارہ لورین نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی کو کامیابی کی راہ پرگامزن رکھنے والے دنیا میں بہت کم ہیں مگرایسے لوگ جہاں کہیں بھی ہوتے ہیں وہ نوجوانوں کے لیے مشعل راہ بن جاتے ہیں۔ ایسے باصلاحیت لوگوں کی مثالیں دی جاتی ہیں اور وہ تمام عمر ’روشن ستارے‘ بن کر چمکتے رہتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں ہمیشہ سے اپنی زندگی میں کچھ ایسا کرنا چاہتی تھی جس سے میرانام تو ہو لیکن اس کام کی وجہ سے دنیا بھرمیں پاکستان کا نام بھی روشن ہو۔ اس سلسلہ میں جب شوبز کی دنیا میں انٹری دی توکبھی نہیں سوچا تھا کہ اس کام کی بدولت میری پہچان بنے گی، بس ایک ہی بات ذہن میں تھی اورآج بھی ہے کہ اپنا کام ایمانداری، محنت اورلگن سے کرنا ہے، جوکسی بھی شعبے میں آگے بڑھنے کے لیے سب سے ضروری بات ہے۔
سارہ لورین نے کہا کہ فیشن کی دنیا میں قدم رکھا اوروہاں سے بہترکام کرتے ہوئے ایک دن بڑے پردے کے لیے منتخب ہوئی۔ پہلے ہی پراجیکٹ نے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پرپہنچا دیا۔ ملک اوربیرون ممالک کام کیا اورجہاں بھی گئی ، وہاں اپنی ایک الگ پہچان چھوڑ آئی کیونکہ میں یہ بات بخوبی جانتی تھی کہ میرا تعلق پاکستان سے ہے اورمجھے کوئی ایسا کام نہیں کرنا جس سے وطن عزیز کی بدنامی ہو۔
اداکارہ نے کہا کہ اگرمیں چاہتی توپہلی بڑی کامیابی کے ملنے پربھٹک جاتی مگرمیں نے ایسا نہ کیا اورثابت قدمی کے ساتھ اپنا فنی سفرشروع کیا جوآج تک جاری ہے۔ اس دوران فیشن، فلم اورٹی وی کے شعبوں میں بہت کام کیااورآنے والے دنوں میں ناظرین مجھے منفردکرداروں میں دیکھیں گے جہاں تک بات بڑی سکرین پر دوبارہ آنے کی ہے تویہ میرے چاہنے والوں کے لیے سرپرائز ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔