- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
ماہرہ خان کی نقل کرنے پر مایا علی سوشل میڈیا پر تنقید کاشکار
کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ مایا علی کو سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی نقل کرنے پر شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے۔
’ایک نئی سنڈریلا‘، ’عون زارا‘ اور’دیار دل‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستان کی خوبصورت اداکارہ مایا علی نے علی ظفر کے ساتھ فلم’طیفا ان ٹربل‘کے ذریعے فلموں میں انٹری دی ہے اوراپنی پہلی ہی فلم سے شائقین کے دل میں جگہ بنالی۔
فلم ’طیفا ان ٹربل‘ باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے اور ریلیز کے تیسرے ہفتے بھی شائقین میں بے حد پسند کی جارہی ہے۔ حال ہی میں مایا علی نے انسٹاگرام پرایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ’طیفا ان ٹربل‘ کو پسند کرنے کے لیے مداحوں کا شکریہ اداکیا ہے۔
ویڈیو میں مایا علی اردو کے ساتھ انگلش میں بھی بات کرتی نظر آرہی ہیں جب کہ ان کا بات کرنے کا انداز اورلہجہ کسی حد تک اداکارہ ماہرہ خان سے مل رہا ہے اور یہی چیز مداحوں کو پسند نہیں آئی اور انہوں نے مایا علی کو ماہرہ خان کی طرح بولنے پر اور ان کا انداز نقل کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایک صارف نے لکھا ’’مایا بالکل ماہرہ کے انداز میں بول رہی ہیں، چیٹر‘‘ ایک اور صارف نے لکھا’’مایا علی نے ماہرہ خان کے لہجے کی کاپی (نقل)کی ہے۔‘‘
ایک اورصارف نے نہایت غصے میں لکھا’’ماہرہ خان کا لہجہ کاپی کرنا بند کرو۔‘‘ دیگر صارفین نے بھی کچھ اسی طرح کی باتیں کی اورمایا علی کو ماہرہ خان کے بات کرنے کا انداز کاپی کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ جب کہ کچھ صارفین نے کہا ہمارے اسٹارز دوسرے لوگوں کو کاپی(نقل) کیے بغیر سیدھی طرح بات کیوں نہیں کرسکتے۔
واضح رہے کہ علی ظفر اور مایا علی کی فلم’طیفا ان ٹربل‘ ریلیز سے اب تک 25 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔