پاکستانی طالبعلم نے ٹریفک کنٹرول کاسافٹ ویئر تیارکرلیا

عبداللہ کی عالمی مقابلے میں دوسری پوزیشن،سافٹ ویئرکیمرے سے ٹریفک کنٹرول کرتا ہے۔


APP May 19, 2013
عبداللہ کی عالمی مقابلے میں دوسری پوزیشن،سافٹ ویئرکیمرے سے ٹریفک کنٹرول کرتا ہے. فوٹو: فیس بک

پاک ترک سکول لاہور میں نویں جماعت کے طالبعلم محمدعبداللہ عابد نے ٹریفک کنٹرول کرنیکا نیا سافٹ ویئر تیارکرلیاجسکی مدد سے سڑکوںپررش اورٹریفک بلاک کے مسائل پر بڑی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔

سافٹ ویئر ویب کیم کی مددسے کسی بھی سگنل پر چاروں اطراف میں گاڑیوںکی تعداد دیکھ کرٹریفک کنٹرول کرتا ہے۔نیا نظام ایجاد کرنے پر پاک ترک انتطامیہ نے عابد کو ترکی میں ہونے والے عالمی مقابلے میں شرکت کیلئے بھیجا جہاں امریکہ، تھائی لینڈ،بھارت،ترکی، نائیجیریا اور برازیل سمیت48ممالک کے طلباء نے 176 پراجیکٹ پیش کئے جس میں انھیں دوئم انعام اور تین سو ڈالر کا حقدار قرار دیا گیا، کامیابی پرتبصرہ کرتے ہوئے ڈائریکٹرایجوکیشن پاک ترک کامل طورے نے کہاکہ ٹیکنالوجی کا فروغ ترقی کیلئے ضروری ہے اورہم پاکستانی طلباکی حوصلہ افزائی کرتے رہینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں