ڈی آئی خان میں ایف سی کے ٹرک اور مسافر بس میں تصادم؛ 6 اہلکار شہید

ویب ڈیسک  اتوار 12 اگست 2018
حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے فوٹو:ٹوئٹر

حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے فوٹو:ٹوئٹر

ڈی آئی خان: درابن ژوب روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے ٹرک اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید اور 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن ژوب روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے ٹرک اور مسافر بس کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 3 اور خاصے دار فورسز کے 3 اہلکار شامل ہیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بس کوئٹہ سے ڈی آئی خان جارہی تھی۔ حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں سیکورٹی اہلکار اور بس میں سوار  مسافر دونوں شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔