چارسدہ میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 12 اگست 2018
فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد آپس میں رشتہ دار ہیں، پولیس ۔ فوٹو : فائل

فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد آپس میں رشتہ دار ہیں، پولیس ۔ فوٹو : فائل

چارسدہ: رجڑ میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور بچے سمیت 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ کے علاقے رجڑ میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں سے انہیں پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد آپس میں رشتہ دار ہیں جب کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لیے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔