مشرف اور زرداری نے 13 سال قوم کو زخم دیے شہباز

سابقہ حکومت نے جس طرح اداروں کو لوٹا، ا س کے تصور سے روح کانپ اٹھتی ہے


Numainda Express May 19, 2013
ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلیے شب و روز غور و خوض کر رہے ہیں، ظفراللہ جمالی کو ٹیلیفون۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ن لیگ کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے آمر پرویز مشرف اور صدر زرداری کے ہاتھوں 13 برس تک زخم کھائے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت ان زخموں کا مداوا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریگی۔

رائے ونڈ اور ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب اراکین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل وفود سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے دوران پی آئی اے، ریلوے،ا سٹیل ملز اور دوسرے قومی اداروں کو جس بے دردی سے لوٹا گیا اس کے تصور سے روح کانپ اٹھتی ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان اداروں کو اپنے پائوں پرکھڑا کرکے منافع بخش اداروں میں تبدیل کرینگے جس کیلیے جامع اور موثر انتظامی اقدامات پر مبنی تجاویز کو حتمی شکل دیدی ہے



مسلم لیگ (ن) نے انتخاب جیتنے کے بعد ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا اور ہماری مختلف کمیٹیاں ملک کو بحران سے نکالنے کیلیے شب و روز غور و خوض میں مصروف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عوام نے نام نہاد تبدیلی کے نعروں کو مسترد کر کے تبدیلی کے حقیقی عمل کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ آئی این پی کے مطابق میاں شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انھیں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دی ہے جس پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ مشاورت کے بعد جواب دینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں