پی آئی اے کی پرواز درجنوں حاجیوں کو چھوڑ کر سعودی عرب روانہ

ویب ڈیسک  اتوار 12 اگست 2018
پیچھے رہ جانے والے عازمین حج میں خواتین اور ضعیف العمر افراد بھی شامل، جناح حج ٹرمینل پر احتجاج فوٹو:فائل

پیچھے رہ جانے والے عازمین حج میں خواتین اور ضعیف العمر افراد بھی شامل، جناح حج ٹرمینل پر احتجاج فوٹو:فائل

 کراچی: قومی ائر لائن پی آئی اے کی پرواز 70 حاجیوں کو کراچی میں چھوڑ کر جدہ روانہ ہوگئی۔

قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نااہلی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے اور اس بار پی آئی اے کے جہاز میں جگہ کم پڑگئی۔ کراچی کے جناح اٹرنیشنل ائرپورٹ پر پی آئی اے کی خصوصی حج پرواز ’پی کے 2077‘ عازمین کو چھوڑ کر سعودی عرب روانہ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے مسافروں کو سامان بھی دیر سے ملنے لگا

پیچھے رہ جانے والے تقریبا 70 مسافروں نے جناح حج ٹرمینل پر احتجاج کیا ہے جن میں خواتین اور ضعیف العمر افراد بھی شامل ہیں۔  طیارے میں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے انتظامیہ نے جہاز میں تمام مسافروں کو نہ بٹھایا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ واقعہ تیکنیکی وجوہات کی وجہ سے پیش آیا، پرواز 2077 کے مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا جارہا ہے، جنہیں اب رات 10 بجے دوسری پرواز 731 کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔