لاہور میں جناح اسپتال سے 2 دن کا بچہ اغوا

ویب ڈیسک  اتوار 12 اگست 2018
شہر کے بڑے اسپتالوں میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں تشویش ناک اضافہ فوٹو:سوشل میڈیا

شہر کے بڑے اسپتالوں میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں تشویش ناک اضافہ فوٹو:سوشل میڈیا

 لاہور: سرکاری جناح اسپتال سے 2 دن کے بچے کو اغوا کرلیا گیا۔

لاہور کے بڑے اسپتالوں میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں تشویش ناک اضافہ ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پنڈی راجپوت سے تعلق رکھنے والے خاندان کے ہاں دو روز قبل بچے کی پیدائش ہوئی۔ تاہم نامعلوم خاتون جناح ہسپتال سے نومولود کو اغوا کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ بچے کی اغوا ہونے کی خبر سن کر ماں صدمے سے سے بے ہوش ہوگئی۔

پولیس نے اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش شروع کردی ہے جب کہ تھانہ گارڈن ٹاؤن میں نومولود کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بچے کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ سکیورٹی گارڈ اور نرسز کی ملی بھگت سے بچے اغوا کو کیا گیا۔  انتظامیہ نے تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں ڈاکٹر یحی سلطان ، کرنل ریٹائرڈ افتخار اکرم اور ڈاکٹر حماد مشتاق شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔