کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار

ویب ڈیسک  اتوار 12 اگست 2018
بوندا باندی کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے ٹریفک حادثات بھی ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فوٹو : فائل

بوندا باندی کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے ٹریفک حادثات بھی ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فوٹو : فائل

 کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں علی الصباح شروع ہونے والی بونداباندی کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ گارڈن، ایم اے جناح روڈ، صدر، لسبیلہ، شاہراہ فیصل، بہادر آباد، ڈیفنس اور نیوکراچی سمیت بیشتر علاقوں میں بوندا باندی کے ساتھ ہلکی بارش بھی دیکھنے میں آئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش

بوندا باندی اور مطلع مکمل طور پر ابر آلود ہونے کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا اور کراچی کے باسیوں نے ساحل سمندر کا رخ کرلیا ۔ بوندا باندی کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے ٹریفک حادثات بھی ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔