- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
- 9 مئی کیسز؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور
- ’آزادی‘ یا ’ذمہ داری‘۔۔۔ یہ تعلق دو طرفہ ہے!
- ’’آپ کو ہمارے ہاں ضرور آنا ہے۔۔۔!‘‘
- رواں سال کپاس کی مقامی کاشت میں غیر معمولی کمی کا خدشہ
لاہور سے عمران خان کی خالی نشست پر پی ٹی آئی کے دو امیدوار مدمقابل
لاہور: این اے 131 سے خالی ہونے والی عمران خان کی نشست پر تحریک انصاف کے ہی 2 امیدوار آمنے سامنے آگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 131 سے خالی ہونے والی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نشست پر پی ٹی آئی کے اپنے ہی 2 مضبوط رہنما ولید اقبال اور ہمایوں اختر آمنے سامنے آگئے، ذرائع کے مطابق الیکشن سے قبل عمران خان نے ولید اقبال کو ٹکٹ سے محروم رہ جانے پر ضمنی الیکشن این اے 131 سے لڑانے کا وعدہ کیا تھا جب کہ ہمایوں اختر نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی تو انہوں نے بھی این اے 131سے ضمنی الیکشن لڑنے کی شرط رکھی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ولید اقبال اور ہمایوں اختر نے قیادت سے گرین سگنل ملے بغیر انتخابی مہم شروع کردی تاہم این اے 131 میں پی ٹی آئی کا امیدوار کون ہوگا اس حوالے سے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں نے معاملہ پارٹی قیادت پر چھوڑ دیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم معطل
واضح رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 131 میں چیئرمین تحریک عمران خان نے سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو انتہائی کم مارجن سے شکست دی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔