ایک مخصوص نشست پر پی ٹی آئی اور بی این پی کے درمیان ٹاس ہوگا

ویب ڈیسک  اتوار 12 اگست 2018
بلوچستان اسمبلی کی 11 خواتین مخصوص نشستوں میں سے 10 کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا  ہے،فوٹو: فائل

بلوچستان اسمبلی کی 11 خواتین مخصوص نشستوں میں سے 10 کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے،فوٹو: فائل

 اسلام آباد: بلوچستان اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں میں سے ایک کا فیصلہ نہ ہوسکا جس کی وجہ سے پی ٹی آئی اور بی این پی کے درمیان ٹاس ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں  کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے تاہم بلوچستان اسمبلی کی 11 خواتین کے لیے مخصوص نشستوں میں سے 10 کا نوٹی فکیشن جاری  ہوا ہے جب کہ ایک نشست کا فیصلہ نہ ہوسکا جس کے لیے ٹاس کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستیں؛ کئی سیاستدانوں نے اپنی رشتہ دار خواتین کو رکن اسمبلی بنوادیا

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مخصوص نشست کے لیے تحریک انصاف اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے درمیان ٹاس ہوگا جس کے بعد اس کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔