پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کےچھوٹے بھائی ''ہارون خان'' نے اپنی دوسری پروفیشنل فائٹ بھی جیت لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی ریاست نیوجرسی میں ہونےوالی پروفیشنل فائٹ میں ہارون خان کامقابلہ امریکی باکسر ویسنٹ میڈلن سے ہوا۔ ہارون نے پہلے ہی راونڈ میں مخالف کو زیرکردیا اور 57 سیکنڈ میں ہی جیت حاصل کرلی، اپنے پروفیشنل کیرئیر کی پہلی فائٹ میں 22 سالہ ہارون نے برطانیہ کے ''بریڈ فائیڈو'' کو زیر کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس فائٹ سے قبل بڑے بھائی عامرخان، ہارون خان کو فائٹ کےلئے تیارکرتے نظر آئے۔