دپیکا پڈکون اسٹار سلمان خان کے عشق میں گرفتار ہوگئیں

اس خوش قسمت دن بڑی بےچینی سےانتظار ہے، جب سلمان خان کےساتھ وہ کسی فلم میں مرکزی کرداراداکرتی نظر آئیں گی،دپیکا پڈکون۔


ویب ڈیسک May 19, 2013
اس خوش قسمت دن بڑی بےچینی سےانتظار ہے، جب سلمان خان کےساتھ وہ کسی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی،دپیکا پڈکون۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی خوبصورت اور سپر ہٹ اداکارہ دپیکا پڈکون آج کل سلومیاں کےخواب دیکھ رہی ہیں۔ دپیکا کا کہنا ہے کہ وہ گھڑی پتا نہیں کب آئے گی جب اس کا سلمان خان سے رومانس شروع ہوجائے۔


دپیکا کا کہنا ہے کہ سلو میاں کے لئے ان کا دل ہمیشہ سے ہی دھڑکتا رہا ہے، بس صرف اس خوش قسمت دن بڑی بے چینی سے انتظار ہے، جب سلمان خان کے ساتھ وہ کسی فلم میں مرکزی کردارادا کرتی نظر آئیں گی۔


دپیکا کے مطابق وہ بالی ووڈ کنگ خان کی تو ہیروئن بن چکی ہیں، مگراب بالی ووڈ کے گارڈ فادر سلمان خان کے ساتھ اپنی جوڑی بنانے کی خواہش مند ہیں۔


دپیکا پڈکون کا کہنا ہے کہ ایک پروڈیوسر نے سلمان خان کے ساتھ فلم میں مرکزی رول کے لئے کاسٹ کرلیا ہے لیکن فی الحال وہ کچھ بتانے کی پوزیشن میں نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں