پہلی پاک امریکا بزنس کانفرنس 16 اگست کو ہو گی

خبر ایجنسی  پير 13 اگست 2018
کانفرنس کے انعقاد کیلیے پاک امریکا بزنس فورم  ڈالاس نے خصوصی تعاون بھی کیا ہے۔ فوٹو: فائل

کانفرنس کے انعقاد کیلیے پاک امریکا بزنس فورم ڈالاس نے خصوصی تعاون بھی کیا ہے۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: راولپنڈی چیمبر آف کامرس اور پاک امریکا بزنس فورم کے اشتراک سے پہلی پاک امریکا بزنس کانفرنس رواں ماہ کی 16 تاریخ کو ہو گی۔

سینئر نائب صدر راولپنڈی چیمبر ناصر مرزا نے بتایا ہے کہ غیر ملکی تجارتی روابط کے فروغ اور تجارتی مواقع سے آگہی کیلیے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اپنی نوعیت کی پہلی ’’پہلی پاک امریکا بزنس کانفرنس‘‘ کا انعقاد 16 اگست کو کرے گا۔ کانفرنس کے انعقاد کیلیے پاک امریکا بزنس فورم  ڈالاس نے خصوصی تعاون بھی کیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔