پاکستان اوراسکاٹ لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سیریز 0-1 سے جیت لی، قومی ٹیم آئندہ ہفتے آئرلینڈ کے خلاف دو ایک روزہ میچ کھیلے گی۔


ویب ڈیسک May 19, 2013
پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے 83 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگ کھیلی۔ فوٹو: اے ایف پی

BANGALORE: پاکستان اوراسکاٹ لینڈ کے درمیان دوسرا اور فیصلہ کن ایک روزہ کرکٹ میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے جس کے بعد قومی ٹیم نے سیریز 0-1 سے جیت لی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری معرکہ اینڈنبرا کے گرینج کرکٹ کلب گراؤنڈ ميں کھیلا جانا تھا تاہم مسلسل بارش اور امپائرز کی جانب سے گراؤنڈ کے معائنے کے بعد میچ کو منسوخ کرنے فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپینز ٹرافی سے قبل دورہ یورپ کے اگلے مرحلے ميں آئندہ ہفتے آئرلینڈ کے خلاف دو ایک روزہ میچ کھیلے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں