پاکستان اوراسکاٹ لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا
پاکستان کرکٹ ٹیم نے سیریز 0-1 سے جیت لی، قومی ٹیم آئندہ ہفتے آئرلینڈ کے خلاف دو ایک روزہ میچ کھیلے گی۔
پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے 83 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگ کھیلی۔ فوٹو: اے ایف پی
BANGALORE:
پاکستان اوراسکاٹ لینڈ کے درمیان دوسرا اور فیصلہ کن ایک روزہ کرکٹ میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے جس کے بعد قومی ٹیم نے سیریز 0-1 سے جیت لی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری معرکہ اینڈنبرا کے گرینج کرکٹ کلب گراؤنڈ ميں کھیلا جانا تھا تاہم مسلسل بارش اور امپائرز کی جانب سے گراؤنڈ کے معائنے کے بعد میچ کو منسوخ کرنے فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپینز ٹرافی سے قبل دورہ یورپ کے اگلے مرحلے ميں آئندہ ہفتے آئرلینڈ کے خلاف دو ایک روزہ میچ کھیلے گی۔