این اے 250 کے 43 پولنگ اسٹیشنزپر دوبارہ ووٹنگ عارف علوی کو برتری حاصل

41 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی کو 16 ہزار ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل ہے۔


ویب ڈیسک May 19, 2013
42 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی کو 16 ہزار ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل ہے۔

این اے 250 کے 42 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کو برتری حاصل ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 42 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ موصول ہو چکا ہے اور ڈاکٹر عارف علوی کو 16 ہزار ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل ہے جب کہ جماعت اسلامی کے رہنما نعمت اللہ خان 360 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں، پی ایس 112 میں تحریک انصاف کے امیدوار خرم شیر زمان 2 ہزار 581 ووٹ لے کر آگے ہیں اور پی ایس 113 میں تحریک انصاف کے رہنما ثمر علی خان 3 ہزار 135 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ نواز لیگ کے سلیم ضیا 1300 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ 11 مئی کو ہونے والے الیکشن میں حلقہ این اے250 میں عملہ وقت پر نہ پہنچنے کی وجہ سے پولنگ کا عمل مکمل نہیں ہوسکاتھا جس پر الیکشن کمیشن نے43 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، ایم کیوایم نے این اے 250 کے 43 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا بائیکاٹ کردیا تھا جب کہ جماعت اسلامی دھاندلی کے خلاف احتجاجاً پہلے ہی انتخابات کا بائیکاٹ کرچکی ہے اور گزشتہ رات پیپلزپارٹی نے بھی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں