- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
مسلسل رقم مانگنے والی بیوی سے تنگ آکر شوہر مردہ بن گیا
واشنگٹن: امریکا میں کام کرنے والے ہونڈوراس کے باشندے نے مجبوراً خود کو مردہ ظاہر کردیا کیونکہ اس کی بیوی بار بار اس سے رقم کا تقاضا کررہی تھی۔
ڈینی گونزیلس نے اس واقعے کے بعد رپورٹروں کو بتایا کہ اس کی شادی کو صرف دو برس ہوئے ہیں اور اس کی بیگم ہر ہفتے فون کرکےاس سے خطیر رقم کا تقاضا کررہی تھیں۔ مسلسل رقم بھیج کر وہ انتہائی پریشان ہوگیا اور مجبوری میں یہ تمام سلسلہ روکنے کا ایک عجیب منصوبہ تیار کیا۔
اس نے ناک کےنتھنوں میں روئی کے پھوئے بھرے اور اپنا منہ سفید شیٹ سے چھپالیا۔ اس کی تصویر لےکر اس نے اپنی بیگم کو بھیج دی اور مرنے کی وجہ کینسر اور دمہ تحریر کردی۔
پھر یہ ہوا کہ اس کی بیوی نے وہ تصاویر ایک مقامی ٹی وی چینل کو فراہم کردیں جو ٹی وی پر نشر بھی ہوگئیں۔ ڈینی کے سارے عزیزوں اور رشتے داروں میں یہ خبر آگ کی طرح پھیلی جن میں اس کی والدہ بھی شامل تھی۔
لیکن سوشل میڈیا پر جاری تصاویر پر لوگوں نے شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منہ پر لگی سفید پٹی حقیقت میں تکیے کا غلاف ہے۔ لوگوں نے اس کی موت کو جعلی قرار دینا شروع کردیا۔ کچھ دنوں بعد یہ بھانڈا پھوٹ گیا اور ڈینی نے اعتراف کیا کہ اپنی بیوی کی وجہ سے اس نے یہ ڈرامہ رچایا تھا۔
تاہم ڈینی کے والدین اس سے شدید خفا ہیں کہ اس نے اپنے مرنے کی خبر دے کر اپنے ہی اہلِ خانہ کو انتہائی افسردہ اور پریشان کیے رکھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔