ڈنمارک کی ایمیلی نے گیتوں کا یورپی مقابلہ جیت لیا

ایمیلی کو281پوائنٹس ملے،آزربائیجان کے فریدمحمدوف نے دوسری پوزیشن حاصل کی


APP May 20, 2013
ڈنمارک کی گلوکارہ ایمیلی دی فوریسٹ گیتوں کا یورپی مقابلہ جیتنے کے بعد ایوارڈ پکڑے اپنی ٹیم کے ہمراہ تصویر بنوارہی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

سویڈن میں ہونے والا گیتوں کا یورپی مقابلہ ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی بیس سالہ گلوکارہ ایمیلی ڈی فوریسٹ نے جیت لیا ہے۔

ملک کے تیسرے بڑے شہر مالمو میں ہونے والے فائنل مقابلے میں ایمیلی کو مجموعی طور پر 281 پوائنٹس ملے۔



یورپی سانگ کنٹیسٹ میں دوسری پوزیشن آذربائیجان کے گلوکار فرید محمدوف نے حاصل کی، جنھیں 234 پوائنٹس ملے جب کہ یوکرائن کی زلاتا اوگنیوچ کو ان کے گانے گریوٹی پر تیسری پوزیشن ملی۔ یورو وژن سالانہ مقابلوں کا سلسلہ گزشتہ 58 برسوں سے جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں